Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم

’ہر پیر اور جمعرات کے علاوہ 13،14 اور 15 کی تاریخوں میں افطار پیکٹ تقسیم کئے جاتے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد الحرام میں کل پیر کو روزہ داروں میں دو ہزار سے زیادہ افطار پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں ہر پیر اور جمعرات کے علاوہ ہجری مہینے کی 13، 14 اور15 تاریخوں میں روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم کئے جاتے ہیں‘۔
ادارے کے سربراہ انجینئر امجد بن عایض الحازمی نے کہا ہے کہ ’زائرین حرم میں افطار پیکٹ کی تقسیم رضاکارانہ طور پر کی جاتی ہے‘۔
’افطار پیکٹ کی تیاری اور تقسیم میں حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’افطار کی پیکٹ کی تقسیم مطاف، کنگ فہد کا توسیعی حصہ، مسعی اور پہلی منزل میں کی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’زائرین حرم میں 200 جائے نماز اور 1200 زمزم کی بوتلیں بھی تقسیم کی گئیں ہیں‘۔

شیئر: