Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر شریف کی مدد کرنے پر شوہر پر فخر ہے: ریما خان

عمر شریف کے اہلخانہ نے ان کے علاج کے لیے حکومت سے تعاون کی اپیل کی تھی (فوٹو: فیس بک ریما خان)
پاکستانی اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ شوہر کی جانب سے عمر شریف کی امریکہ منتقلی اور مشکل علاج کرنے کی حامی بھرنے پر ان پر فخر ہے۔
طویل بیماری کے باعث طبی مسائل کا شکار پاکستانی اداکار اور کامیڈین کی کیفیت بیان کرتے ہوئے ریما خان نے دوسروں کو ہنسانے اور مسکرانے والے عمر شریف کو جنوبی ایشیا کے بہترین کامیڈینز میں سے ایک اور اپنے وقت کا لیجنڈ قرار دیا۔
اپنی فیس بک پوسٹ میں ریما خان نے لکھا کہ ’ان سے درخواست کی ہے کہ عمر شریف صاحب کی مدد کے لیے جو بھی کیا جا سکے ضرور کریں۔ آپ کا شکریہ طارق۔‘
ریما خان کی فیس بک پوسٹ پر تبصرہ کرنے والے متعدد صارفین نے جہاں عمر شریف کے علاج میں معاونت کرنے پر انہیں اور ان کے شوہر کو سراہا وہیں اپنی تجاویز میں انہیں کہا کہ امریکہ میں ایسی امدادی تنظیم قائم کریں جو پاکستان میں موجود ضرورت مند فنکاروں کی مدد کر سکے۔

پاکستانی کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی طبیعت کی خرابی کے باعث ان کے اہلخانہ نے حکومت سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی زندگی بچانے کے لیے ضروری علاج بیرون ملک ہی ہو سکتا ہے، حکومت انہیں پاکستان سے لے جانے کے لیے تعاون کرے۔

شیئر: