قصیم پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے دو لڑکیوں کو اپنی گاڑی سے کچل دیا تھا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قصیم ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ بدر السحیبانی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص سعودی شہری ہے اور عمر کی تیسری دہائی میں ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
چوری کی سات وارداتوں میں ملوث دو شہری گرفتارNode ID: 600256
-
’میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملی‘Node ID: 600296
انہوں نے کہا ہے کہ ’واقعہ قصیم شہر کے ایک رہائشی محلے کا ہے جہاں دو لڑکیاں واک کر رہی تھیں کہ مذکورہ شخص تیز رفتاری میں آ کر دونوں کو کچل کر اسی رفتار میں آگے بڑھ جاتا ہے۔‘
پولیس کے مطابق ویڈیو کی بنیاد پر مذکورہ شخص کا سراغ لگایا گیا اور اسے گرفتار کرنے میں کامیابی ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بعد ازاں معلوم ہوا کہ جو گاڑی وہ چلا رہا تھا وہ بھی چوری کی ہے، اس نے سٹارٹ حالت میں کھڑی گاڑی چوری کرلی تھی۔
فيديو متداول ..
شخص اقدم على دهس فتاتين .
تم القبض pic.twitter.com/GlTiep7pynعبدالله البرقاوي (@albargawy) September 14, 2021