عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے اثرات مملکت کی منڈی پربھی مرتب ہوئے ـ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ـ
ویب نیوز ’عاجل ‘ کے مطابق جمعہ کے دن مملکت میں 24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 211.35 ریال (56.36 ڈالر) رہی جبکہ 21 قیراط کے ایک گرام سونے کے نرخ 184.93 ریال ( 49.32 ڈالر) رہے ـ
18 قیراط والاایک گرام سونا 158.51 ریال میں فروخت ہوا جبکہ 14 قیراط والا سونا 123.29 ریال فی گرام کے حساب سے فروخت کیا گیاـ
ایک اونس (بسکٹ ) کی قیمت 6577.50 ریال (1754 ڈالر) رہی جبکہ سونے کا پاونڈ (جنیہ) 1479.46 ریال (394.52 ڈالر) میں فروخت کیا گیا ـ