Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30 ہزار افراد کو مشرف بہ اسلام کرنے والے شیخ محمد انتقال کرگئے

سعودی عرب میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے مبلغ شیخ محمد ڈیلابینیا منگل کی شب دار الحکومت ریاض میں انتقال کر گئے۔
العربیہ اور سبق کے مطابق وہ ایک عصے سے علیل تھے۔ انہوں نے 25 برس تک ریاض میں ’کمیونٹیز دعوہ سینٹر‘ میں اسلام کی تبلیغ کا کام انجام دیا ہے۔
البطحاء میں دعوہ و ارشاد کے دفتر نے شیخ محمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار ہے اور ان کے درجات کی بلند کی دعا کی ہے۔
 سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کی وفات  پر افسوس  کا اظہار کیا ہے۔ صارفین نے فلپائنی کمیونٹی کے درمیان اسلام کی بنیادی تعلیمات پھیلانے اور انہیں دینی امور سکھانے کے حوالے سے شیخ محمد کی کوششوں کو سراہا ہے۔
دعوہ و راشاد کے دفتر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے  کہ ’گزشتہ برسوں کے دوران میں البطحاء دفتر میں شیخ محمد کے ہاتھوں 30 ہزار سے زیادہ افراد نے اسلام قبول کیا ہے‘۔
’ان کے ہاتھوں ہر ماہ 50 سے 70 افراد اسلام قبول کرتے تھے جن وہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لیے رابطے میں رہتے تھے‘۔
’شیخ محمد دعوت و ارشاد کے دفتر میں سرکاری مبلغ کے طور پر کام کرتے تھے‘۔
ذرائع کے مطابق شیخ محمد کی نمازہ جنازہ آج بدھ کے روز ریاض کے جنوب میں عتیقہ مسجد میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔ ان کی تدفین المنصوریہ قبرستان میں ہوگی۔

شیئر: