Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڑی حملے میں جیش محمد نہیں لشکر طیبہ ملوث تھی

سرینگر ....نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ا یک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرینگر کے مغرب میںاڑی شہر میں 18ستمبرکو ایک فوجی اڈے پر جو دھماکہ ہوا تھا اس میں جیش محمد نہیں بلکہ لشکر طیبہ ملوث تھی۔ واضح رہے کہ فوج نے جیش محمد پر الزام لگایا تھا۔ اس حملے میں 12انفینٹری بریگیڈ کے 19فوجی مارے گئے تھے۔ این آئی نے اپنی رپور ٹ میں گوجرانوالہ کے ابو سراکا عرف محمد انس کو ممکنہ حملہ آور قرار دیا تھا۔ ایجنسی نے جموں کی ایک عدالت میں جو حتمی رپورٹ جمع کرائی اسی کے نتیجے میں 21ستمبر کو کنٹرول لائن پار کرکے آنے والے دو پاکستانی لڑکوں فیصل حسین اعوان اور احسان خورشید کی رہائی عمل میں آئی تھی۔ ایک اخبار کے مطابق اڑی حملے کے ملزمان کے پاس سے جو میٹرکس شیٹ برآمد ہوئی تھی اس میں خفیہ کوڈ درج تھے۔

شیئر: