Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعہ کا موسم کیسا رہے گا؟

جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں رہنے کی توقع ہے- (فوٹو عرب نیوز)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت کے مختلف شہروں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں درمیانے درجے کی بارش کی بھی توقع ہےـ 
اخبار 24 کے مطابق آج بروز جمعہ المبارک جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ ریجنز میں مطلع آبر آلود رہے گا جبکہ مدینہ منورہ ریجن کے بالائی مقامات پرکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہےـ 
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مدینہ منورہ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ الاحسا میں 41 اور سب سے کم درجہ حرارت السودہ  میں رہنے کا امکان ہے جہاں درجہ حرارت 13 ڈگری تک پہنچے گا ـ
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: