Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین فوجیوں کی پہلی مرتبہ یوم وطنی پر پریڈ میں شرکت

پریڈ کا انعقاد ریاض کے علاوہ جدہ میں بھی کیا گیا۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مملکت کے قومی دن پر ہونے والی  پریڈ میں خواتین فوجیوں نے بھر پور شرکت کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی جنرل انٹرٹیٹمنٹ اتھارٹی اور وزارت دفاع کے تعاون سے پریڈ کا انعقاد ریاض کے علاوہ جدہ میں بھی کیا گیا۔
پریڈ دیکھنے کےلیے سعودی شہریوں کی بڑی تعداد کے علاوہ مقیم غیر ملکی بھی موجود تھے۔

سعودی وزارت دفاع کے احکامات کے بعد خواتین کے سعودی مسلح افواج میں بھرتی کے سلسلے کا آغازکیا گیا تھا۔(فوٹو العربیہ)

 ایک خاتون نے کہا کہ ’فوجی پریڈ میں بہنوں، عزیزوں، وطن عزیز کی بیٹیوں کی شمولیت کا منظر باعث فخر ہے۔  
واضح رہے کہ سعودی وزارت دفاع کے احکامات کے بعد خواتین کے سعودی افواج میں بھرتی کے سلسلے کا آغازکیا گیا تھا۔
سعودی وزارت دفاع کے احکامات کے بعد مردوں کے علاوہ خواتین بھی فوج میں تعیناتی کی درخواست دائر کررہی یہں۔
 

شیئر: