Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل ڈے پر آرامکو کمپاونڈ میں 50 گھروں کی دلکش انداز میں سجاوٹ

آرامکو کمپاونڈ کے گھروں کی دیدہ زیب سجاوٹ پر خوشگوار حیرت کا اظہار۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی  عرب کے91 ویں قومی دن کی تقریبات سکولوں ، گھروں ، مالز اور مملکت بھر کے دیگر مقامات پر رواں ہفتے  بھی جاری رہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کے قیام کی سالگرہ ہر سال 23 ستمبر کو شاندار انداز میں منائی جاتی ہے۔ اس موقع پر تمام شہروں میں گھروں، دفاتر اور شاہراہوں کو روایتی رنگوں، روشنیوں اور قومی جھنڈوں سے سجایا جاتا ہے۔

علاقائی موسیقی کے پس منظرمیں مہمانوں کی عربی قہوے سے تواضع۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس موقع پر دہران کے علاقے میں سعودی آرامکو کے رہائشی کمپاونڈ میں قومی دن کے موقع پر گھروں کی سجاوٹ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 خاندانوں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر کمپاونڈ کے رہائشیوں نے اپنے گھروں کو خوبصورت اور دلکش روایتی انداز میں سجایا۔ چھتوں پر قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ کھڑکیو ں پر رنگ برنگی روشیوں کے قمقمے، ثقافت میں ڈھلی بیٹھکیں، عربی قہوہ ، کھجوریں اور مٹھائیوں سے وہ آنے والے سب مہمانوں کی تواضع کرتے ہوئے نظر آئے۔
اس موقع پر سعودی آرامکو کے لیے کام کرنے والی ایناس الاشقر جو اپنے شوہر مرشد باعباد اور چھ سالہ بیٹی جوری کے ساتھ  اسی کمپاونڈ کی رہائشی ہیں انہوں نے مل کر اپنے گھر کو خاص انداز میں سجایا۔
ایناس الاشقر کی والدہ منیرہ الثانی جو علاقے میں میوزیم جیسے گھر کی مالکن کے طور پر مشہور ہیں انہوں نے اس سجاوٹ میں حصہ لیا۔
ایناس الاشقر نے گھر کے صحن کو روایتی انداز اور علامتوں سے خوبصورت انداز میں سجایا جس میں اتحاد کی علامت کے طور پردیدہ زیب سعودی پوشاک میں ملبوس ماڈل بھی رکھے گئے۔

اتحاد کی علامت کے طور پر مختلف پوشاک میں ملبوس ماڈل بھی رکھے گئے۔ (فوٹوعرب نیوز)

اس سجاوٹ نے سعودی عرب کو ماضی کے ورثے سے لے کر امید افزا مستقبل تک خوبصورت بنا دیا۔
گھر کے سامنے والے حصہ میں انہوں نے ایک بینر بھی نصب کیا جس میں مستقبل کے میگا پروجیکٹس کو دکھایا گیا جو سعودی وژن 2030 کے ترقیاتی منصوبے کی عکاسی کررہا تھا۔
اس موقع پر دہران کمیونٹی نے کمپاونڈ کے اندر گھروں کی متاثر کن اور دیدہ زیب سجاوٹ پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام رہائشیوں کی دل کھول کر تعریف کی۔
قومی دن کی مناسبت سے الاشقر اور باعباد نے علاقائی موسیقی کے پس منظر میں تمام مہمانوں کو عربی قہوے اور کھجوروں کے علاوہ روایتی عربی کوکیز اور چاکلیٹ پیش کیں۔
 
 

شیئر: