سعودی عرب کی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے
ین الاقوامی مارکیٹ کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونا منگل کو 210.87 ریال میں دستیاب رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 184.51 ریال میں فروخت ہورہا ہے۔
مملکت سمیت پورے علاقے میں سب سے زیادہ 21 قیراط والا سونا ہی استعمال میں آتا ہے۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 158.15 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 123.01 ریال ریکارڈ کی گئی۔
ایک اونس سونا 6562.50 ریال میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سونے کی گنی 1476.08 ریال رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ امریکی بانڈز کا منافع بڑھنے اور ڈالر کی قدر میں اضافے سے عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرے ہیں۔