کپ کیک سے تیار کیے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے پرچم کی تیاری میں سرکاری ونجی اداروں سمیت پکوان کے ادارے زادک کے علاوہ رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
پکوان ادارے زادک کی سربراہ رانیہ معلا نے کہا ہے کہ ’پکوان کا فن سیکھنے والے 40 طلبہ وطالبات نے پرچم کا مواد تیار کیا ہے‘۔
’150 مربع میٹر پرچم میں 15 ہزار کپ کیک، 19 ہزار کھجوریں اور 91 لیٹر کھجوروں کا رس استعمال کیا گیا ہے‘۔
’مختلف غذائی مواد میں صرف مقامی پیداوار استعمال کی گئی ہے جبکہ مٹھاس کے چینی کے بجائے کھجور کا استعما ل کیا گیا ہے‘۔
’سرگرمی کا مقصد حب الوطنی کا اظہار ہے، بعد ازاں تقریب کے اختتام کے بعد پرچم کو کھول کر اسے مستحقین میں تقسیم کیا گیا ہے‘۔