Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائنی گھریلو عملے کے لیے اجازت یافتہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت

فلپائن سے گھریلو عملے کے خواہش مندوں کو چاہئے کہ اجازت یافتہ کمپنیوں سے رابطہ کریں‘ (فوٹو: سبق)
فلپائن میں سعودی سفارتخانے نے غیر مستند ریکروٹمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے سے خبردار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانے نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’سعودی شہری جو فلپائن سے گھریلو عملے کے ساتھ معاہدہ کرنے کے خواہش مند ہیں انہیں چاہئے کہ مستند اور اجازت یافتہ کمپنیوں سے رابطہ کریں‘۔
’سعودی وزارت ہیومن ریسورسز اور فلپائن میں وزارت محنت کے مشترکہ معاہدے کے تحت متعدد ریکروٹمنٹ کمپنیوں کو کام کرنے کا اجازت نامہ جاری ہوا ہے‘۔
’شہریوں کو چاہئے کہ انہی ریکروٹمنٹ اداروں کی خدمات حاصل کریں اور مڈل مین کے علاوہ سستی خدمات فراہم کرنے والے جعلی اداروں سے دورہ رہیں‘۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’غیر مستند اور غیر اجازت یافتہ جعلی اداروں سے سستی لیبر حاصل کرنے کے چکر میں شہریوں سے دھوکہ ہوجاتا ہے‘۔
دوسری طرف موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلپائنی حکومت سعودی عرب کے لیے لیبر روانہ کرنے کو وقتی طور پر معطل کرنے کا سوچ رہی ہے۔
متعدد سعودی شہریوں کے علاوہ خود فلپائنی لیبر کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں بتایا گیا کہ جعلی اداروں نے ان کے ساتھ فراڈ کیا ہے۔
فلپائنی اخبار نیوز انفو نے کہا ہے کہ ’ملک میں موجود ریکروٹمنٹ کے بعد ادارے ضوابط کی پابندی نہیں کرتے‘۔
’سعودی شہریوں کے علاوہ فلپائنی لیبر کو دھوکہ دینے کے لیے جعلی معاہدے کرائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے دونوں فریقوں کو نقصان ہوتا ہے‘۔
فلپائنی وزارت محنت کے ایک افسر نے کہا ہے کہ ’حکومت تمام ریکروٹمنٹ اداروں کو تعاون اور ضوابط کی پابندی کی ہدایت کرتی ہے‘۔

شیئر: