Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی 

گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 2 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
امارات کی وزارت صحت نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 265 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں- دو کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ مزید  351 صحت یاب ہوگئے ہیں- 
اماراتی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق کورونا وائرس سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد  7 لاکھ 28 ہزار  546 تک پہنچ گئی جبکہ  متاثرین کی کل تعداد  7 لاکھ 35 ہزار  992 ریکارڈ کی گئی ہے- وفات پانے والوں کی مجمبوعی تعداد  2097 ہے- 
وزارت صحت کا  کہنا ہے کہ جمعرات کو 2 لاکھ 91 ہزار  55 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے- 
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران  34 ہزار  365  کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئیں اب تک کل  2 کروڑ  52 ہزار 399 خوراکیں دی جاچکی ہیں- 
 

شیئر: