امارات میں کورونا کے ایک ہزار 528 نئے کیسز، دو لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ
اتوار 25 جولائی 2021 20:15
مزید ایک ہزار 491 مریض مکمل صحتیاب ہوئے ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں اتوار 25 جولائی کو کورونا کے ایک ہزار 528 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر6 لاکھ 71 ہزار 636 ہوگئی۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے مزید 2 لاکھ 32 ہزار 307 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 چل بسے، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 920 ہوگئی‘۔
’ وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 491 مکمل صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 49 ہزار 173 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کدی پانبدی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 51 ہزار 73 خوراکیں دی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر ویکسین کی ایک کروڑ 64 لاکھ 95 ہزار 917 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔