فائنل ایگزٹ، کفالت کی تبدیلی، نئی پابندیاں اور سعودی شہریوں کے نام سے کاروبار سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب سے اہم خبریں
فائنل ایگزٹ، کفالت کی تبدیلی، نئی پابندیاں اور سعودی شہریوں کے نام سے کاروبار سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب سے اہم خبریں
اتوار 3 اکتوبر 2021 0:05
گذشتہ برس ایکسپو 2020 کورونا وائرس کی وجہ سے منعقد نہیں ہو سکا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
گذشتہ ہفتے پاکستان میں سعودی بحری افواج کی مشقیں، فائنل ایگزٹ لگنے کے بعد سفر سے انکار، غیر ملکیوں کے کارگو ٹرانسپورٹ پر نئی پابندیاں، سعودی شہریوں کے نام سے کاروبار اور شہزاہ محمد بن سلمان کی امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات سے متعلق خبریں اہم رہیں۔ اس کے علاوہ کچھ دلچسپ خبریں بھی سامنے آئیں جیسے کہ خاتون کا شوہر کے گنج پن کی وجہ سے طلاق لینا اور ایک شوہر کی بیوی کے ہاتھوں پٹائی۔
سعودی بحری افواج کراچی پہنچ چکی ہیں جہاں پاکستانی بحریہ کے ساتھ مل کر مشترکہ مشقیں کریں گی۔اس سے قبل بھی سعودی بحری افواج نے پاکستانی بحریہ کے ساتھ متعدد مشترکہ مشقیں کی ہیں۔
سعودی بحری افواج پاکستانی بحریہ کے ساتھ مل کر مشترکہ مشقیں کریں گی۔ (فوٹو: العربیہ )
فائنل ایگزٹ لگنے کے بعد سفر سے انکار پر آجر کیا کارروائی کرسکتا ہے؟
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’اگر مقیم غیر ملکی کا فائنل ایگزٹ لگ گیا ہو تو آجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اجیر کی مملکت سے روانگی کو یقینی بنائے۔‘
سعودی مشیر ایوان شاہی محمد بن مزید التویجری نے جمعے کو ایکسپو 2020 دبئی میں سعودی پویلین کا افتتاح کیا ہے۔ سعودی پویلین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے دور میں ترقی اور خوشحالی کے عروج کی صحیح معنوں میں ترجمانی کررہا ہے۔
شہزادہ عبداللہ بن فیصل بن ترکی کےلیے جاپان کی طرف سےاعزاز
سعودی عرب کی جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سابق سربراہ اور امریکہ میں سابق سفیر شہزادہ عبداللہ بن فیصل بن ترکی آل سعود کو ریاض میں جاپانی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں جاپانی اور سعودی شراکت داری کو مضبوط بنانے کےلیے ان کے اقدامات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
مملکت کا پویلین 13 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ (ایس پی اے)
سعودی عرب سے کابل کے لیے ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت
ریاض میں افغان سفارتخانے نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے افغان ایئرلائنز آریانہ کو مملکت سے کابل کے لیے ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے۔‘
مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں نماز کے لیے انتظامات
مکہ مکرمہ میں ادارہ امور حرمین کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں کو نمازیوں کےلیے کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ کورونا کی وبا کے بعد سے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں نماز ادا کرنے پرپابندی عائد کردی گئی تھی جس کا مقصد سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا تھا۔
خانگی امور کی ماہر ڈاکٹر زھرہ المعبی کا کہنا ہے کہ ’عقل مند اور باشعور خواتین کو چاہئے کہ وہ شوہر کی دوسری شادی کو قبول کریں تاکہ گھر کے ماحول کو بہتر بنایا جاسکے‘
پابندی کا نفاذ بروز اتوار 10 اکتوبر 2021 صبح 6 بجے سے کیا جائے گا۔ (ایس پی اے)
70 برس سے زائد عمر کے لوگوں کو عمرے کی اجازت
وزارت حج و عمرہ نے 70 برس سے زائد عمر کے لوگوں کو عمرے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ 70 برس سے زیادہ عمر کے لوگ اعتمرنا یا توکلنا ایپ کے ذریعے عمرے کا اجازت نامہ جاری کراسکتے ہیں بشرطیکہ وہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔
نئے لیبر لا کے تحت غیر ملکی کارکنوں کو بہتر ملازمت کے حصول کا اختیار دیا گیا ہے جس میں ملازمت کا معاہدہ اہم ہوتا ہے۔ کارکن کو اگر بہتر روزگا ملتا ہے تو اسے اختیار ہے کہ وہ اپنے سابق سپانسر کو اس بارے میں تحریری طورپرمطلع کرے اور نئے آجر کے پاس کفالت تبدیل کرالے۔
سعودی خواتین سکائی ڈائیورز جن کے لیے ’کچھ بھی ناممکن نہیں‘
پروفیشنل سکائی ڈائیورز کے لیے کوالیفائی کرنے والی تین سعودی خواتین سکائی ڈائیورز کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ یہ تینوں خواتین کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں منعقد ہونے والے سکائی ڈائیونگ کیمپ میں حصہ لیں گی۔