پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور شخصیات کے مالی امور کی تحقیقات ’پنڈورا پیپرز‘ کے نام سے مکمل ہوگئی جو کہ اتوار کو جاری کی جائے گی۔
’پنڈورا پیپرز‘ کی تحقیقات کرنے والے ادارے انٹر نیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیٹو جرنلٹس (آئی سی آئی جے) کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ‘جلد ہر کوئی پنڈورا پیپرز کے بارے میں بات کرنے لگے گا۔ ہماری نئی تحقیق، جو کہ مالیاتی رازوں کے بارے میں اب تک کی سب سے مہنگی تحقیق ہے، اتوار کو جاری ہوگی۔ دنیا کے 117 ممالک کے میڈیا کے 150 اداروں کے 600 سے زائد صحافیوں کی رپورٹنگ کے لیے تیار ہو جائیں۔‘
بین الاقوامی تحقیق ’پنڈورا پیپرز‘ ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پیراڈائز پیپرز ،شوکت عزیز کی بھی آف شور کمپنیاںNode ID: 150886
-
پانامہ پیپرز، نواز شریف کے بعد اب نیٹ فلکس مشکل میںNode ID: 438556
ذرائع کے مطابق اس تحقیقاتی رپورٹ میں پاکستان کے سینکڑوں افراد کے نام ہے جن میں سیاستدان، بیوروکریٹس اور طاقتور شخصیات شامل ہے۔
خیال رہے پانامہ پیپیرز کی تحقیقات بھی آئی سی آئی جے نے کی تھی جس نے دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتوں اور طاقتور شخصیات کو ہلا کے رکھ دیا تھا۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھی سپریم کورٹ سے نااہلیت اور بعد میں احتساب عدالت کی جانب سے سزائیں بھی پانامہ سکینڈل کے سبب شروع ہونے والے کیسز کا نتیجہ تھی۔
اعداد و شمار کو جمع کرنے اور تعاون کرنے کے حساب سے ’پنڈورا پیپرز‘ پاناما پیپرز سے زیادہ بڑے ہیں جبکہ دنیا کی صحافتی تاریخ میں کسی تحقیق پر کام کرنے والی یہ سب سے بڑی صحافتی ٹیم ہے۔
Soon everyone will be talking about the #PandoraPapers.
The new investigation — our most expansive exposé of financial secrecy yet — drops Sunday at 12:30 p.m. EDT, 4:30 p.m. GMT.
Get ready for reporting from 600+ journalists from 150 media outlets in 117 countries. pic.twitter.com/GB7b6ZkHKL
— ICIJ (@ICIJorg) October 2, 2021
پنڈورا پیپرز کی تحقیقات میں پاکستان سے سینیر صحافی عمر چیمہ اور فخر درانی شامل تھے۔
میں اور @FrehmanD مالی امور کے حوالے سے ایک بین الاقوامی تحقیق کا حصہ تھے جو کہ اب مکمل ہو چکی ہے اسکی اشاعت کے وقت بارے جلدی بتایا جائے گا
— Umar Cheema (@UmarCheema1) October 2, 2021