Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کتاب میلے میں 5 سو سالہ پرانے مخطوطات کی نمائش

’میلے میں سعودی عرب کے تفصیلی نقشے پر مشتمل نادر مخطوطہ بھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض کے بین الاقوامی کتاب میلے میں 500 سالہ پرانے مخطوطات کی نمائش کی جا رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مخطوطات کی نمائش کریسٹیز عجائب کی جانب سے کی جا رہی ہے۔
عجائب گھر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے میں سعودی عرب کے تفصیلی نقشے پر مشتمل نادر مخطوطہ بھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے‘۔
’اس مخطوطے کے ضمن میں ہی جزیرہ عرب کے 22 نادر اور قدیمی نقشے بھی موجود ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نمائش میں رکھے گئے تاریخی مخطوطوں کی عمر 500 سال ہے، یہ انتہائی قدیم اور اصلی مخطوطے ہیں‘۔
’ایک نادر مخطوطہ پرندوں کے متعلق ہے جو عجائب گھر کا انتہائی قیمتی مخطوطہ ہے، یہ اصلی اور واحد نسخہ ہے‘۔
’نمائش میں ایک مخطوطہ ہاتھ سے لکھا گیا ہے جس کا تعلق اٹلی کے سائنسدان سے ہے‘۔
 

شیئر: