Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانس کے وزیر خارجہ کی ملاقات 

ریاض میں فرانسیسی وزیر خارجہ کی ملاقات سعودی عرب کے توانائی اور ثقافت کے وزرا سے ہوئی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو وزارت خارجہ ریاض میں فرانس کے وزیر خارجہ جان لوڈریان نے ملاقات کی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں دونوں دوست ملکوں کے مفادات کے حصول کے لیے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امور عید الثقفی اور فرانس میں متعین سعودی سفیر فہد الرویلی بھی موجود تھے۔ 
اس سے قبل وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے فرانس کے وزیر خارجہ نے ملاقات کرکے سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات اور ہر سطح پر انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کےعلاقائی و عالمی مسائل بھی زیر بحث آئے تھے۔
عرب نیوز کے مطابق فرانسیسی وزیرخارجہ دبئی میں ایکسپو 2020 میں شرکت کے ایک دن بعد سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
ریاض میں فرانسیسی وزیر خارجہ  نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات سے قبل سعودی عرب کے توانائی اور ثقافت کے وزرا سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور ان کو مزید بہتر کرنے پر گفتگو کی گئی۔
 

شیئر: