Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری طوفان کے باعث عمان میں 7 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

’الرسیل علاقہ میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث پہاڑ کا ملبہ لیبر کیمپ پر گرا ہے‘ (فوٹو: الشبیبہ)
سلطنت عمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کا خطرہ ٹل چکا ہے جبکہ 7 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’الرسیل علاقہ میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث پہاڑ کا ملبہ لیبر کیمپ پر گرا ہے‘۔
’اس کے باعث دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے‘۔
دوسری طرف امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ ’متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کا اندراج ہوا ہے جس کی تفصیل جاری کردی جائے گی‘۔
ادھر وزارت تعلیم نے ملک کے  تمام سکولوں میں تین دن چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
دریں اثنا عمانی محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ’طوفان کی خطرناکی ٹل چکی ہے تاہم مابعد اثرات کے طور پر متعدد علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔
 

شیئر: