Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حوثیوں کے حملے جنگی جرم اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی‘

او آئی سی اور دیگر عرب ممالک نے سخت مذمت کی ہے( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حالیہ ڈرون حملے کی اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) اور دیگر عرب ممالک نے سخت مذمت کی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے ایک بیان میں کہا کہ’ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا بزدلانہ دہشت گردانہ کارروائی، جنگی جرام ہے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے‘۔
انہوں نے عالمی برادی سے مطالبہ کیا کہ’ وہ سعودی عرب میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے حوثیوں کے مسلسل بزدلانہ بیلسٹک اور ڈرو ن حملو ں کو روکنے کے لیے فیصلہ کن موقف اختیار کرے‘۔
انہوں نے حوثیوں کے خلاف او آئی سی کی تائید و حمایت کا پھر یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب اپنے امن و استحکام اور اپنے یہاں مقیم غیرملکیوں اور سعودیوں کی سلامتی کے لیے جو اقدامات کرے گا او آئی سی اس کے ساتھ ہوگی‘۔ 
امارت کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’حوثیوں کی جانب سے ابہا ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے جانا خطرناک اشتعال انگیزی اور بزدالنہ کاررائی ہے جس سے شہریوں اور مسافروں کے تحفظ، سلامتی اور زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے‘۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مملکت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کا لاحق کسی بھی خطرے کیخلاف غیرمتزلزل عزم و حمایت کا اعادہ کیا اور سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں اور مقیم افراد کی حفاظت اور ملکی سلامتی و استحکام کےلیے کیے جانے والے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت بھی کی ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے حوثیوں کارروائیوں کی مذمت کی اور کہا کہ’شہریوں اور اہم سہولتوں کو نشانہ بنایا جانا تخریب کاری ہے جو بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کے منافی ہے‘۔
اردن  کے وزارت خارجہ نے بھی ابہا ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’اردن سلامتی کا لاحق بھی خطرے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے‘۔
کویت نے بھی خمیس مشیط اور ابہا ایئر پورٹ کو نشانہ بنانے اور سعودی عرب کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کےلیےحوثیوں کی جانب سے مسلسل کوششوں کی مذمت کی ہے۔
کویتی خبر رساس ایجنسی کونا سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ شہریوں ، شہری علاقو ں اور مملکت کی سلامتی کے ساتھ خطے کے استحکام کو نشانہ بنائے جانے والے جارحانہ رویے کا تسلسل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے‘۔
’ عالمی برادری ان خطرات کو روکنے اور مجرموں کا احتساب کرنے کےلیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے‘۔
بیان میں اپنی سلامتی اور استحکام کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات میں کویت کی جانب سے سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

شیئر: