Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان اندھیروں میں ڈوب گیا، آئندہ چند دن ملک میں بجلی نہیں ہو گی

لبنان کی کرنسی کی قدر بھی 2019 کی نسبت 90 فیصد گراوٹ کا شکار ہے۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
لبنان اگلے چند دن تک بجلی کی سہولت کی محروم رہے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لبنان کے دو سب سے بڑے پاور سٹیشنز کی اچانک بندش کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔
یہ دونوں پاور سٹیشنز ایندھن کی قلت کی وجہ سے بند ہوئے ہیں۔
ایک حکومتی عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ ’جمعہ کو ایندھن ختم ہونے سے دیرعمار پلانٹ کے بند ہونے کے بعد آج (سنیچر) کی دوپہر کو لبنان کا بجلی کا سارا نظام ٹھپ ہو گیا ہے۔‘
دیرعمار پاور پلانٹ کے بعد ظہرانی پاور پلانٹ کا تھرمو الیکٹرک پلانٹ بھی جمعہ کو بند ہو گیا تھا۔
عہدے دار نے کہا کہ پاور پلانٹس کو عارضی طور پر چلانے کے لیے حکومت فوجی ایندھن کے ذخیرے کو استعمال کرے گی لیکن ایسا بہت جلد نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ لبنان کچھ عرصہ سے سنگین معاشی بحران کا شکار چلا آ رہا ہے جس کا انحصار درآمد شدہ تیل پر ہے۔
لبنان کی کرنسی کی قدر بھی 2019 کی نسبت 90 فیصد گراوٹ کا شکار ہوئی ہے۔

شیئر: