Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں انسولین کے 30 لاکھ زائد المیعاد انجیکشن ضبط

’گودام میں تاریخ انتہا میں جعلسازی کرنے کے آلات بھی ملے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
جازان ایک میڈیکل گودام میں انسولین کے30 لاکھ انجیکشن پکڑے ہیں جو زائد المیعاد اور غیر معیاری تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نگرانی کے تین اداروں کی مشترکہ کارروائی سے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث گودام پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
مشترکہ ٹیم نے کہا ہے کہ ’انسولین کے انجیکشن کے زائد المیعاد پیکٹ تبدیل کئے جارہے تھے تاکہ نئی تاریخ کے ساتھ انہیں فروخت کیا جائے‘۔
’گودام میں 1290 کارٹن ضبط ہوئے ہیں ، ہر کارٹن میں تیار انسولین کے 3000 انجیکشن تھے‘۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گودام میں تاریخ انتہا میں جعلسازی کرنے کے آلات بھی ملے ہیں‘۔
’علاوہ ازیں پرانے پیکٹوں کو تبدیل کرنے کے لیے نئے پیکٹ بھی ضبط ہوئے ہیں جن پر تاریخ انتہا 5 سال بعد لکھی گئی ہے‘۔
’گودام میں کام کرنے والے افراد کو گرفتار اور طبی مواد کو تلف کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: