Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی دوسری خوراک جلد لگوائیں: وزارت صحت کا انتباہ

صحتی اور توکلنا پر پیشگی وقت لینے کی سہولت فراہم ہے- (فوٹو العربیہ)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہری اور مقیم غیرملکی جلد ازجلد کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لیں- ویکسین کی دوسری خوراک کورونا وائرس کی نئی شکل سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہےـ 
عاجل نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت کے تمام ریجنز میں اس وقت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کی مہم جاری ہے-
ویکسین کی دوسری خوراک نہ لگوانے والے کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ایسے افراد کو نہ تو عمرہ پرمٹ جاری ہوگا اور نہ ہی انہیں سرکاری ونجی اداروں میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی- 
واضح رہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مملکت کے تمام ریجنز میں ویکسینیشن سینٹرز کام کررہے ہیں جبکہ وزارت صحت کے تعاون سے جاری ’توکلنا‘ اور ’صحتی‘ ایپس پر بھی ویکسین لگوانے کے لیے پیشگی وقت لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہےـ 
وزارت صحت کا ویکسین کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی متبادل خوراکیں لگوانے میں کوئی حرج نہیں- اس حوالے سے بیشتر افراد کی جانب سے وزارت صحت سے دریافت کیا جاتا ہے کہ پہلی ویکسین فائزر کی لگوائی تھی اور اب دوسری ویکسین موڈرنا کی مل رہی ہےـ
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: