سعودی و اماراتی فضائیہ کی مشقیں، تیاریاں مکمل
جمعرات 14 اکتوبر 2021 22:48
الظفرہ ایئربیس پر فوجی مشقیں ہوں گی- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی شاہی فضائیہ کے یونٹ فضائی مشقوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئربیس پر پہنچ گئےـ جہاں مشترکہ فضائی مشقیں کی جائیں گی-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہی فضائیہ کے یونٹس کا استقبال امارات میں متعین ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل عبداللہ محمد الحصان اور رائل سعودی ایئرفورس کے گروپ کمانڈر کرنل عید بن سعید القحطانی نے کیا-
سعودی ایئرفورس کے گروپ کمانڈرکرنل عید القحطانی نے کہا کہ فضائی مشقوں میں شاہی فضائیہ کے تمام یونٹس شرکت کر رہے ہیں جس کے لیے امارات کے الظفرہ ایئربیس پر تمام آلات وساز وسامان بھی پہنچا دیا گیا ہے-
انہو ں نے مزید کہا کہ مشقوں میں سعودی فضائیہ کے یونٹس ایف 15 سی ای کے ساتھ شرکت کررہے ہیں- انہوں نے ان مشقوں کو عالمی سطح پر انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کی یہ عسکری نوعیت کی مشقیں اصل سے مشابہ ہیں اس لیے انہیں انتہائی ماہرانہ انداز میں کیا جاتا ہے جس کے لیے ہر طرح کی احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جاتی ہیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں