سونے کی قیمتوں میں اضافہ
جمعہ 15 اکتوبر 2021 11:36
ایک اونس کی قیمت 6 ہزار 745 ریال رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جمعہ کے روز سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ـ 24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 216.87 ریال رہی ـ
عاجل نیوز کے مطابق مارکیٹ میں 21 قیراط والے سونے کی طلب سب سے زیادہ ہے جس کی ایک گرام کی قیمت 189.77 ریال (50.59 ڈالر ) رہی ـ
گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط والا ایک گرام سونا جمعہ کے روز 162.66 ریال (43.37 ڈالر ) میں فروخت کیا گیا ـ 14 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 126.51 ریال مقرر کیے گئے ـ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کے روز ایک اونس سونے کی قیمت 6 ہزار 745 ریال ( 1798 ڈالر) مقرر کی گئی جبکہ سونے کی گنی کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ـ ایک گنی کی قمیت 1518 ریال ( 404.75 ڈالر) رہی ـ
واضح رہے سال رواں کے آغاز میں سونے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا تھا جس کے مطابق جنوری 2021 میں 24 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 228.23 ریال جبکہ 21 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 199.07 ریال تھی