Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام

’سعودی افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرون فضا میں تباہ کر دیا ہے‘ ( فائل فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے جازان کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے بارودی ڈرون داغ کر جازان کی رہائشی آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
راڈار پر اطلاع ملتے ہی سعودی افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرون فضا میں تباہ کر دیا ہے۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی باغی سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کرکے عالمی قوانین کی پامالی کر رہے ہیں‘۔

شیئر: