Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکاؤٹس کی انٹرنیشنل جمبوری آن ایئر میں شرکت

سکاوٹس ایسوی ایشن جے او ٹی اے اور جے او ٹی آئی پروگرام منعقد کرتی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب سکاؤٹ ایسوسی ایشن، انٹرنیشنل جمبوری آن دی ایئر اور انٹرنیشنل جمبوری انٹرنیٹ میں حصہ لے رہی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کی  جاری کردہ   رپورٹ کے مطابق اس جمبوری میں شامل اراکین ریڈیو ، آڈیو، ڈیجیٹل چیٹس  کے ذریعے دنیا بھر کے دیگر سکاؤٹس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)

سعودی سکاؤٹس ایسوسی ایشن نے ہرسال کی طرح اکتوبر میں اقوام متحدہ کی جانب سے سکاوٹس کے لیے بین الاقوامی طور پر نمایاں دنوں کی سپورٹ کے سلسلے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا ہے۔
سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ایسوسی ایشن کی شراکت اور کمیونٹی کی خدمت کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
ہر سال اکتوبر میں بین الاقوامی طور پر ڈیجیٹل سکاوٹس پروگرام جمبوری آن دی ائیر( جے او ٹی اے) اور جمبوری آن دی انٹرنیٹ(جے او ٹی آئی) منعقد ہوتے ہیں۔
ان پروگراموں میں دنیا بھر سے لاکھوں نوجوان ہفتہ واری تعطیل میں ایسی سرگرمیوں کے لیے رابطے کرتے ہیں جو دوستی اور عالمی شہریت کو آن لائن فروغ دیتے ہیں۔
 

شیئر: