حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد تحریک لبیک پاکستان کا لانگ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکا ہے۔
لاہور میں لانگ مارچ کے شرکا پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ہے جس کے بعد شہر میں کشیدگی ہے۔ تحریک لبیک نے پولیس کی شیلنگ میں اپنے متعدد کارکنان کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی ترجمان سجاد سیفی نے اردو نیوز کے نامہ نگار روحان احمد کو بتایا کہ تحریک لبیک کے مارچ کے شرکا پر داتا دربار کے قریب پولیس نے شیلنگ کی جس کے باعث ہمارے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ٹی ایل پی اور ہمارا مقصد ایک لیکن طریقہ کار مختلف ہے: وزیراعظمNode ID: 558856
-
سپریم کورٹ نے سعد رضوی کی رہائی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیاNode ID: 608416