سعودی پرفارمنگ آرٹس کے نئے دور سے پردہ اٹھنے والا ہے
سعودی پرفارمنگ آرٹس کے نئے دور سے پردہ اٹھنے والا ہے
بدھ 27 اکتوبر 2021 16:10
سعودی تھیٹر میں تنظیمی پیشرفت وزارت ثقافت کی مرہون منت ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں وقف تھیٹر ایسوسی ایشن کے قیام سے مملکت میں آرٹس پرفارمنگ کے لیے نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ادارہ سعودی عرب کی ثقافتی تبدیلی کے حصے کے طور پر فنکاروں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرے گا اور اسکے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے گا۔
سعودی وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی احمد الراجحی نے کہا ہے کہ یہ ادارہ تھیٹر، لوک ورثہ، سرکس، مزاحیہ فنکاری اور دنیا کے دیگر پیشہ ور افراد کوایک جگہ اکٹھا کرے گا۔
سعودی اداکا ناصر القصبی کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تعلیمی محقق سمیع الجمان، اداکار راشد الشمرانی، سمیع الزہرانی اور فاطمہ البناوی، ڈائریکٹر خالد الباز، اداکار اور ڈرامہ نگار یاسر مدخلی، مصنف فہد الحوشانی اور مزاحیہ فنکار یاسربکر شامل ہوں گے۔
آرٹس پرفارمنسز قدیم زمانوں سے انسانی ثقافت کا حصہ رہی ہیں اور یہاں تک کہ اسے سماجی طریقوں کے منفی اثرات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
دنیا کے دیگر ممالک میں اس کی نمائندگی بہت اچھی طرح سے کی گئی ہے جبکہ حال ہی سعودی عرب میں تھیٹر کے شوز ہوئے ہیں اور ان کے فنکاروں کو وزارت ثقافت کے تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس کمیشن نے قومی حکمت عملی برائے ثقافت کے فریم ورک کے تحت بھرپور حمایت کی ہے۔
تھیٹر ایسوسی ایشن کے سربراہ ناصر القصبی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مجھے نئی ایسوسی ایشن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مشکلات پر قابو پانے اور اس شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرنے پر فخر ہے۔
چند مہینوں میں ایسوسی ایشن کا کام شروع ہو جائے گا اور ہم اس نئے تخلیقی سفر میں آپ سب کی شرکت کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرٹس پرفارمنس کو ذاتی، سماجی اور کمیونٹی کی سطح پر فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، جس میں لائیو تھیٹر سماجی مکالمے کی حوصلہ افزائی کرنے، مسائل کو اجاگر کرنے اور معاشرے کو مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد کی جاتی ہے۔
رواں سال سعودی تھیٹر کے شعبے میں ہونے والے متعدد اہم اقدامات اور تنظیمی پیشرفت میں وزارت ثقافت کی کاوشیں شامل ہیں۔
تھیٹر اینڈ آرٹس پرفارمنسز کمیشن اور اس شعبے میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے وزارت تعلیم اور انسانی وسائل و سماجی ترقی کی وزارت کے ساتھ شراکت داری کے منصوبے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا قیام 2016 میں عمل میں آیا، اس کے بعد گزشتہ سال ادب و اشاعت کمیشن بنایا گیا۔ سنیما سوسائٹی کی موجودہ رجسٹریشن فلم انڈسٹری سے متعلق مملکت میں اپنی نوعیت کی پہلی خصوصی سول باڈی کی نمائندگی کرے گی۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں