Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آلات کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیکنگ کی کوشش

ریاض..... سعودی عرب میں ای سیکیورٹی سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں اہم آلات کو نقصان پہنچانے کیلئے پرخطر ای میل بھیجی جارہی ہیں۔ ای میلز خفیہ پروگرام پر مشتمل لنک کے ساتھ ارسال کی جارہی ہیں۔ انکا مقصد اہم آلات میں موجود ڈیٹا چوری کرنا اور مطلوبہ شخص کے کمپیوٹر پر اپنا کنٹرول قائم کرنا ہے۔ اس واردات کی شروعات جمعرات کو ہوئی تھی ۔ پرخطر ای میل کے سدباب کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ متعلقہ اداروں کو خطرے سے آگاہ کردیا گیا اور نقصان سے بچنے کیلئے سفارشات بھی جاری کردی گئیں۔ ای سیکیورٹی سینٹر نے توجہ دلائی ہے کہ اگر کوئی شخص اس حوالے سے معلومات حاصل کرنا چاہتا ہو تو وہ مندرجہ ذیل[email protected] کے ذریعے معلومات ارسال کرکے رجسٹریشن کرالے۔ ماہرین کا کہناہے کہ ہیکنگ کی کوشش شمعون 2وائرس کے ذریعے کی گئی ہے۔ یہ وائرس اہم سرکاری اداروں کے خلاف 2ماہ قبل بھی بھیجاجاچکا ہے۔

شیئر: