Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں چوری میں ملوث 4 ایشیائی گرفتار 

ملزمان سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)
قصیم ریجن میں  پولیس نے  عوامی ادارے میں لوٹ مار کرنے والے 4 غیرملکیوں کو گرفتار کرکے ان سے لوٹا ہوا سامان بازیاب کرلیا-  
اخبار 24 کے مطابق القصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے   بتایا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے واردات کی اطلاع ملتے ہی  جلد ہی انکا سراغ لگا لیا ـ
ریجنل ترجمان نے مزید بتایا کہ واردات میں چار ایشیائی ملوث تھے جن میں سے2 کا تعلق بنگلہ دیش، ایک انڈیا اور ایک کا پاکستان سے ہے-  مذکورہ افراد عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں ہیں- 
ترجمان میجر بدر السحیبانی نے  مزید بتایا کہ ملزمان سے پولیس نے لوٹا ہوا سامان بھی بازیاب کرلیاہے- 
السحیبانی نے توجہ دلائی کہ واردات کرنے والے چاروں ایشین کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- 

شیئر: