سعودی عرب میں حکام نے عمرہ زائرین کو عرعر بری سرحدی چیک پوسٹ کے سوا تمام ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں سے مملکت آنے کی اجازت دی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق سیکریٹری عمرہ عبدالعزیز وزان نے مملکت میں عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عمرہ زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تیار رہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ استقبالیہ پروگرام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ضوابط کی پابندی اولین ترجیح رہے گی۔
یاد رہے کہ عمرہ موسم کا آغاز ہوچکا ہے جس کے تحت عمرہ زائین آرہے ہیں ۔سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ہر ممکن تیاریاں کر رکھی ہیں۔
’ضوابط کے مطابق عمرہ زائرین کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینی ہوں گے‘۔