Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 5 ٹن غیر معیاری اسفنج ضبط، گودام سر بمہر

’کام کرنے والے کارکنوں کے پاس اقامے نہیں ہیں جبکہ بعض پر ہروب کا کیس فائل ہے‘ (فوٹو: المواطن)
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ میں غیر معیاری اسفنج کے گودام میں پر چھاپہ مارا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایجنسی کے مطابق مذکورہ گودام سے 5 ٹن غیر معیاری اسفنج ضبط کیا گیا ہے۔
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ کے ام الراکہ علاقے میں مذکورہ گودام کی اطلاع ملی تھی‘۔
’تفتیشی ٹیموں نے جب دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہاں کام کرنے والے کارکنوں کے پاس اقامے نہیں ہیں جبکہ بعض پر ہروب کا کیس فائل ہے‘۔
’علاوہ ازیں گودام کے بل اور حساب کتاب دیکھنے سے شبہ ہو رہا ہے کہ یہ سعودی شہری کے نام پر کسی غیرملکی کا کاروبار ہوگا‘۔
’تفتیشی ٹیموں نے جب گودام میں موجود مال کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ انتہائی غیر معیاری اور ملاوٹی اجزا سے اسفنج کا مختلف نوعیت کا کام ہو رہا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’متعدد خلاف ورزیوں پر فیصلہ کیا گیا کہ گودام میں کام کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کیا جائے ، اسفنج کا سارا مال ضبط کرکے تلف کردیا جائے اور گودام کو سیل کردیا جائے ‘۔
’وزارت نے گودام کے مالکان کو ضابطے کی کارروائی کی تکمیل کے لیے بھی طلب کیا ہے‘۔

شیئر: