مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ پولیس نے ایک تجارتی مرکز میں چوری کی کوشش کرنے والے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس الشرائع کے تجارتی مرکز پہنچ ّگئی تھی۔ واردات کرنے والوں کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔