وزارت افرادی قوت کے تفتیشی دورے، 3 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں
جمعرات 4 نومبر 2021 19:23
اکتوبر میں ریاض ریجن میں 18 ہزار تفتیشی دورے کیے گئے- (فوٹو اخبار 24)
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی فیلڈ ٹیموں نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ریاض ریجن میں 18 ہزار تفتیشی دورے کرکے تین ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں-
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کے ترجمان سعد آل حماد نے کہا کہ تفتیشی دورے ریاض ریجن کی کمشنریوں اور تحصیلوں میں کیے گئے-
آل حماد نے مزید کہا کہ تفتیشی ٹیموں نے کمپنیوں اور اداروں میں اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی کہ سعودی شہریوں کے لیے مختص پیشوں سے متعلق ضابطوں کی کس طرح تک پابندی کی جارہی ہے-
بعض کمپنیوں پر سعودائزیشن کے ضوابط کی خلاف ورزی کی رپورٹوں کی بنیاد پر چھاپے مارے گئے-