Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان سے اقتصادی معاملات بند کیے جائیں، چیئرمین چیمبر آف کامرس

سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے لبنان کی تمام درآمدات بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل کے چیئرمین عجلان العجلان نے سعودی عرب کے تمام سرمایہ کاروں اور سعودی کمپنیوں سے کہا ہے کہ  وہ لبنان کے ساتھ ہر طرح کے تجارتی اور اقتصادی معاملات بند کردیں- 
اخبار  24 کے مطابق العجلان نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ ہمارے ملک کو منشیات کی سمگلنگ کا ہدف بنایا جارہا ہے بلکہ صورتحال اس حد تک آگے بڑھ چکی ہے کہ  لبنانی حکومت وطن عزیز کو بارود بردار ڈرونز سے نشانہ بنانے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کا جواز بھی پیش کرنے لگی ہے اور مملکت کے خلاف دہشت گردی کرنے والوں کو مبارکباد بھی دے رہی ہے-
یاد رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے لبنان کی تمام درآمدات بند کرنے کا فیصلہ صادر کیا تھا جبکہ لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا-  
مملکت نے  یہ فیصلہ لبنانی وزیر اطلاعات جورج قرداحی کے اہانت آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا تھا-

 

شیئر: