Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دنیا کے 33 ساحلی شہروں کے ڈوبنے کا خطرہ

عرب ممالک میں مصر اور عراق کے شہر بھی شامل ہیں (فوٹو: نبض)
امریکی انسٹی ٹیوٹ ’ورلڈ واچ‘ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ’سمندر میں پانی کی سطح بڑھ جانے پر جدہ سمیت دنیا کے  33 ساحلی شہروں کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا-‘
المرصد ویب سائٹ کے مطابق امریکن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’سمندروں میں پانی کی سطح صرف ایک میٹر تک بڑھے گی جس سے دنیا کے اہم شہر اور دارالحکومت ڈوب جائیں گے-‘
جدہ ان شہروں میں سے ایک ہے جو ڈوبنے کے خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں- موسمی تبدیلی سے مملکت کے مغربی ساحل پر واقع بین الاقوامی شہر جدہ ایسے المیے سے دوچار ہوسکتا ہے جس کی نظیرماضی میں نہیں ملتی- 
’ساحلی شہر سمندر سے قربت کے باعث موسم کی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہوں گے- مدوجزر کی وجہ سے سمندر میں پانی کی سطح اوپر جائے گی اور زمین میں تبدیلیاں ہوں گی- بہت سارے علاقوں میں اس کی وجہ سے سیلاب آئیں گے-‘  
یاد رہے کہ ڈوبنے کے خطرے سے دوچار اہم عالمی اور عرب شہروں میں مصر کا ساحلی شہر سکندریہ، عراقی شہر بصرہ، انگلینڈ کا لندن، امریکہ کا ہیوسٹن، چین کا شنگھائی، تھائی لینڈ کا بینکاک اور مالدیپ کے جزائر قابل ذکر ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: