Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی محکمہ خارجہ کی سعودی عرب کے ساتھ 65 کروڑ ڈالر کے میزائل معاہدے کی منظوری

محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ’26 اکتوبر کو مجوزہ فروخت کی منظوری دی گئی) (فائل فوٹو: یو ایس ایئر فورس)
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے جمعرات کو کہا ہے کہ محکمہ خارجہ نے 65 کروڑ ڈالر کے 280 اے آئی ایم-120 سی فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ’یہ فروخت بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اقتدار سنبھالنے اور خلیجی اتحادی کو صرف دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کی پالیسی اپنانے کے بعد سے سعودی عرب کو پہلی بڑی غیر ملکی فوجی فروخت ہے۔‘
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’محکمے نے 26 اکتوبر کو مجوزہ فروخت کی منظوری دی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت گذشتہ سال کے دوران سعودی عرب کے خلاف سرحد پار حملوں میں اضافے کے بعد ہوئی ہے۔‘

شیئر: