اونٹ فیسٹول میں خواتین کو بھی شرکت کی اجازت
اونٹ فیسٹول کا آغاز یکم دسبمرسے کیا جارہا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹول کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ میلے میں خواتین بھی شرکت کرسکتی ہیں۔
اونٹ فیسٹول کے چھٹے ایڈیشن میں خواتین کےلیے بھی راونڈ مخصوص کیے گئے ہیں جس میں خواتین کو ہر قسم کے اونٹوں کے ساتھ مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
فیسٹول کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ’المغاتیر‘ (اونٹوں کی مخصوص قسم جو بادیہ نشینوں کے ہاں مقبول ہے یہ قسم سفید یا ہلکے براون رنگ کے ہوتے ہیں ) کے علاوہ دیگر نسلوں کے اونٹوں کو بھی مقابلے میں شریک کیا جاسکتا ہے ـ
واضح رہے سعودی عرب میں اونٹ فیسٹول کا آغاز یکم دسبمرسے کیاجارہا ہے جس میں خلیجی ممالک سمیت متعدد یورپی اورایشیائی ممالک سے بھی اونٹوں کے مالکان شرکت کررہے ہیں۔
اونٹ فیسٹول میں شرکت کرنے کے خواہشمندوں کی رجسٹریشن جاری ہے جو 16 نومبر تک رہے گی جس کے بعد شرکا کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
فیسٹول چالیس دن سے زیادہ تک جاری رہے گا۔ یہ پوری دنیا میں اونٹوں اور ان کی جمالیات کا سب سے بڑا فیسٹول ہوگا۔
اطلاعات یہ ہیں کہ 33 ہزار تک اونٹوں کے مالکان فیسٹول میں شرکت کرنے والے ہیں۔250 ملین ریال کے انعامات تقسیم ہوں گے۔