کراچی..سندھ کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے بانی کے نام پر قائم ہونے والی الطاف حسین یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ ہاوس سے جاری بیان میں ترجمان نے کہ اب یونیورسٹیوں کا نام فاطمہ جناح یونیورسٹی رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ دسمبر 2014 میں سندھ اسمبلی نے کراچی اور حیدر آباد میںایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے نام سے ایک، ایک یونیورسٹی کے قیام کے بل کی منظوری دی تھی۔ کابینہ میں یونیورسٹیوں کا نام تبدیل کرکے فاطمہ جناح یونیورسٹی رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔بل دوبارہ سندھ اسمبلی بھیجا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت سکندر مہیندرو نے بتایا کہ یونیورسٹیوں کے نام کی تجویز مشترکہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے محب وطن شخصیات سے منسوب ہوتے ہیں، جو شخص ملک کے خلاف باتیں کر رہا ہو ا س کے نام سے کوئی ادارہ منسوب نہیں ہو سکتا۔ بانی ایم کیو ایم نے ملکی سالمیت کے خلاف الفاظ استعمال کئے تھے جو پاکستان کے خلاف بات کرے اسے اہمیت نہیں دینی چاہیئے۔