Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی کارکن کی کون کون سی فیسیں آجر کے ذمے ہیں؟

غیرملکی کارکن کی درآمد کی فیس آجر کے ذمے ہے۔ ( فائل فوٹو: ان سپلیش)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ملازمت ختم ہونے پر آجرغیرملکی کارکن کے سات امور کی فیس ادا کرنے کا پابند ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک آجر نے وزارت افرادی قوت سے دریافت کیا تھا کہ ’میں ایک ادارے (موسسہ) کا مالک ہوں۔ ملازم نے اقامے کی تجدید نہیں کرائی۔ کیا میں فیس ادا کیے بغیر اسے مملکت سے بے دخل کرسکتا ہوں۔‘
وزارت افرادی قوت نے ٹوئٹر پر استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکی کارکن کی درآمد کی فیس آجر کے ذمے ہے۔
علاوہ ازیں اقامہ فیس، ورک پرمٹ فیس، دونوں میں توسیع کی فیس، تاخیر کی صورت میں جرمانے کی فیس، پیشہ تبدیل کرنے کی فیس، خروج و عودۃ (ایگزٹ ری انٹری) کے اجرا کی فیس اور ملازمت ختم ہونے پر ملازم کی وطن واپسی کے ٹکٹ کی قیمت بھی آجر کے ذمے ہے۔ 

شیئر: