فرانس اور سعودی عرب ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر متفق
سعودی وزیر ثقافت نے پیرس میں بومبیڈو سینٹر کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
فرانس اور سعودی عرب نے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے منگل کو پیرس میں بومبیڈو سینٹر کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ بدر بن فرحان یونیسکو کے اجلاس عام میں شرکت کے لیے پیرس میں موجود ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں عہدیداروں نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی وزیر ثقافت نے کہا کہ سعودی عرب، فرانس کے ثقافتی اداروں کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائے گا اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے اہم اقدامات کرے گا۔
سعودی وزیر ثقافت نے بومبیڈئ سینٹر کے چیئرمین اور سعودی عرب کے ثقافتی منظر نامے کو قریب سے دیکھنے کے لیے مملکت کے دورے کی دعوت دی ہے۔
اس موقع پر نائب وزیر ثقافت حامد فایز ثقافتی امور کے نگران اعلی راکان الطوق، سیکریٹری ثقافت فہد الکنعان اور فرانس میں سعودی سفارتخانے کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الاحمری بھی موجود تھے۔