امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل متوقع طور پر اس سال کے دوسرے حصے میں ’آئی فون 17‘ سیریز لانچ کرے گی۔
’آئی فون 17‘ سیریز کی آفیشل لانچ سے پہلے ہی کچھ لیکس میں اس موبائل سیریز کی خصوصیات کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا کے ایک معروف بلاگ ’نیور‘ میں اب ایک نئی لیک سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’آئی فون 17‘ سیریز میں ایک نیا ماڈل بھی شامل ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
ایپل نے آئی فون 16 ای لانچ کر دیا، خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟Node ID: 886209
-
پاکستان میں آئی فون ایکسچینج آفر کا آغاز، شرائط کیا؟Node ID: 886864
رپورٹ کے مطابق ایپل اپنی ’آئی فون 17‘ سیریز لائن اپ میں ’آئی فون 17 الٹرا‘ بھی لانچ کرے گا۔ ’آئی فون 17 الٹرا‘ متوقع طور پر موجودہ ’آئی فون 16 پرو میکس‘ کی جگہ لے گا۔
اگر یہ لیک سچ ثابت ہوئی تو ’آئی فون 17 الٹرا‘ ایپل کی جانب سے پہلا الٹرا ماڈل ہوگا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے انہیں ایپل کمپنی میں موجود ان کے ذرائع نے ’آئی فون 17 الٹرا‘ کے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔
’آئی فون 17 الٹرا‘ ایپل کی نئی آنے والی لائن اپ میں پرو میکس ماڈل کا متبادل ہو گا اور اس میں نئے ہارڈ ویئر خصوصیات دیے جانے کا امکان ہے۔
مثال کے طور پر الٹرا ماڈل میں ڈائنیمیک آئلینڈ کی نوچ چھوٹی رکھی جا سکتی ہے۔ چونکہ دو مختلف ماڈلز کی سپلائی پورا کرنا مشکل ہوگا، اس لیے ایپل اس نئے نوچ کو صرف الٹرا ماڈل تک محدود رکھ سکتا ہے۔
یہ کو ئی پہلا موقع نہیں ہے جب ایپل اپنی کسی پروڈکٹ کے لیے الٹرا کی اصطلاح استعمال کرنے جا رہا ہے۔
اس سے قبل سمارٹ واچز اور چیپس سیٹس کے لیے بھی ایپل الٹرا کی اصطلاح استعمال کر چکا ہے۔ متوقع ’آئی فون 17 الٹرا‘ سائز میں چھوٹا ہوگا۔
ایپل اس ماڈل میں ویپر چیمبر کولنگ سسٹم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جو بہتر تھرمل مینجمنٹ فراہم کرے گا۔
مزید برآں، اس ماڈل میں بڑی بیٹری دیے جانے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں ڈیوائس کا ڈیزائن نسبتاً موٹا ہو سکتا ہے۔
گزشتہ چند ماہ میں ’آئی فون 17‘ سیریز کے متعلق کئی ساری لیکس سامنے آئی ہیں جن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ’آئی فون 17‘ میں کیا کچھ فیچرز ہونے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب آئی فونز کے لانچ سے قبل ان کے مبینہ ڈیزائنز لیک کرنے والے معروف ٹیک ریویوئر سونی ڈکسن نے حال ہی میں آئی فون 17 سیریز کے ڈمی ماڈلز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
یہ ڈمیز فون کے کیسز اور اکسیسریز بنانے والی کمپنیوں کے استعمال میں آتی ہیں۔
ان ڈمیز میں آئی فون 17، 17 پرو، 17 الٹرا یا پرو میکس اور آئی فون 17 ایئر دیکھے جا سکتے ہیں۔