نومبر کے لیے بھی پٹرول کے سابقہ نرخ برقرار
جمعرات 11 نومبر 2021 0:23
- نئے نرخ 11 نومبر سے نافذ العمل ہوں گے(فوٹو عاجل)
سعودی تیل کمپنی ’آرامکو نے بدھ کی شب نومبر کے لیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے- سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے ہیں- نئے نرخ 11 نومبر سے نافذ العمل ہوں گے اور 10 دسمبر تک جاری رہیں گے-
عاجل اور آرامکو کی ویب سائٹ کے مطابق نومبر کے لیے مملکت کے تمام ریجنز میں پٹرول 91 کے نرخ فی لٹر دو ریال 18 ہلالہ جبکہ پٹرول 95 کے نرخ 2 ریال 33 ہلالہ برقرار رکھے گئے ہیں۔
ڈیزل 52 ہلالہ فی لٹر اور کیروسین 70 ہلالہ فی لٹر میں دستیاب ہوگا جبکہ ایل پی جی کے نرخ 75 ہلالہ ہیں-
واضح رہے کہ آرامکو کی جانب سے ہر ماہ کی دس تاریخ کو پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ متعین کیے جاتے ہیں-