موٹر سائیکل پر سفر مکمل کرنے کے بعد انہوں نے فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ وہ خیریت سے مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کرچکے ہیں جس کے بعد مدینہ منورہ جائیں گے جہاں مسجد نبوی کی زیارت کے بعد دوبارہ قاہرہ روانہ ہوں گے۔
مصری شہری 6 دن پہلے سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوئے جہاں وہ مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ انہیں موٹر سائیکل ریلی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے جو مصر سے سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔
’مصری شہری 6 دن پہلے سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوئے جہاں وہ مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
انہوں نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل پر عمرہ ادا کرنے کا خیال انہیں 4 سال پہلے آیا تھا مگر کورونا وبا کی وجہ سے انہیں موخر کرنا پڑا۔