سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’بارش کے موسم کے آغاز سے پہلے اور اختتام پر تبوک، الجوف، حائل اور مدینہ منورہ کے علاوہ مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’جبکہ شمالی، وسطی اور مغربی علاقوں میں بھی اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آج سے ریاض، قصیم، شمالی اور مشرقی ریجنوں میں مطلع غبار آلود ہوگا‘۔
’اس کے ساتھ عسیر اور باحہ کے علاوہ عام طور پر جنوب کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور باحہ کے علاوہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں غبار آلود ہوا چلے گی جبکہ بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں دھند رہے گی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’دھند کی کیفیت مشرقی ریجن، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان، عسیر، باحہ اور تبوک میں ہوگی‘۔
’مکہ مکرمہ ریجن میں سب سے زیادہ شفا، طائف، ہدا، میسان، جدہ، ثول،رابغ اور القنفذہ دھند کی لپیٹ میں ہوں گے‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ ریجن میں الرایس اور ینبع میں سب سے زیادہ دھند چھائی رہے گی‘۔