Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے پہلے فٹبال سٹیڈیم ’الصائغ‘ کا قصہ کیا ہے

کنگ کپ کا فائنل اور سیمی فائنل میچز اسی گراؤنڈ میں ہوئے ہیں- (فوٹو اخبار 24)
کھیلوں کی سعودی وزارت مملکت کے مختلف علاقوں میں فٹبال کے تقریبا 50 سٹیڈیم قائم کر چکی ہے- سپورٹس تنصیبات وزارت کی ترجیحات میں سب سے اوپر ہے- 

ولی عہد کپ کے مقابلے میں یہاں ہوئے ہیں- (فوٹو اخبار 24)

اخبار 24 کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے الملز محلے میں ’الصائغ‘ سٹیڈیم کا قصہ مختلف ہے- یہ تقریبا 6 عشرے قبل قائم کیا گیا تھا- یہ ریاض شہر میں فٹبال کا پہلا سٹیڈیم مانا جاتا ہے- یہاں باقاعدہ اور دوستانہ مقابلے ہوتے رہے ہیں- ریاض کے فٹبال کلبز کی تاریخ اس سے جڑی ہوئی ہے- 
الصائغ سٹیڈیم  1378ھ مطابق 1958 میں قائم کیا گیا تھا- اس کے قیام کا سہرا چار ملازمین محمد الصائغ، حمزہ جعلی، یوسف عابد اور عبداللہ اخضر کے سر جاتا ہے- چاروں رفقائے کار نے ایوان شاہی سے پلاٹ عطا کرنے کی درخواست کی تھی جہاں وہ فٹبال کھیلنے کا شوق پورا کر سکیں- ایوان شاہی نے ان کے نام سے ایک پلاٹ کا عطیہ کر دیا تھا جس پر انہوں نے الصائغ سٹیڈیم قائم کیا- 

سٹیڈیم میں 8 فائنل میچ ہوئے- (فوٹو اخبار 24)

1381ھ مطابق 1961 کے بعد جب ریاض میں کنگ کپ کے فائنل میچ اور سیمی فائنل کے مقابلے ہوئے اور پھر گزشتہ صدی ہجری کے 8 ویں عشرے میں ولی عہد کپ ٹورنامنٹ کے مقابلے ہوئے- تب اس کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا- اس میں  8 فائنل میچ ہوئے- 
الصائغ سٹیڈیم میں ان دنوں فٹبال کی متعدد ٹیمیں مشق  کرتی ہیں- ان میں پہلے دوسرے اور تیسرے درجے کی فٹبال ٹیمیں اپنی  استعداد بڑھانے اور چمکانے کے لیے میچز کھیلتی ہیں- کئی باقاعدہ مقابلے بھی یہاں منعقد ہوتے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: