Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دھاردار آلہ نوجوان کے سینے کے آر پارہوگیا

تیز دھارآلہ نوجوان کے سینے کے آرپار ہوگیا تھا (فوٹو، ٹوئٹر)
النور سپیشلسٹ ہسپتال کی طبی ٹیم نے ایک نوجوان کے سینے اور دل سے دھار دار آلے کے آر پار ہوجانے پر کامیاب آپریشن کرکے بچالیا- 
سبق ویب سائٹ کے  مطابق ایک نوجوان کومکہ مکرمہ کے النور سپیشلسٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ایسی حالت میں لایا گیا کہ اس کے سینے اور دل سے دھار دار آلہ  آر پار ہوگیا تھا-
نوجوان کے سینے سے خون بے تحاشا بہہ رہا تھا- فوری طور پر اسے مصنوعی تنفس دیاگیا- 
ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ  ڈاکٹر سالم الشریف نے بتایا کہ زخمی کی صورتحال نازک تھی- دھار دار آلہ سینے میں دائیں جانب سے نکل گیا تھا جس کی وجہ سے کافی زیادہ خون بہنے کی وجہ سے جسم میں خون کی کافی کمی  ہوچکی تھی- ڈاکٹروں نے فوری طورپر آپریشن کرکے کٹی ہوئی شریانوں کو جوڑا تاکہ خون کے مزید بہاو کوروکا جاسکے ـ
 معائنے سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ دل کا بھی ایک حصہ دھار دار آلے سے متاثر ہوا ہے- اس کا دائیں جانب والا حصہ کٹ چکا تھا- ڈاکٹروں نے مسلسل چار گھنٹے کا آپریشن کیا جس کے بعد اس کی حالت قدرے بہتر ہوگئی ـ

شیئر: