برطانوی سیکریٹری داخلہ پریٹی پٹیل نے فلسطینی شدت پسند گروپ حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں روئٹرز کے مطابق مذکورہ فیصلے کے بعد برطانیہ کا موقف حماس کے حکمرانوں کے حوالے سے یورپی یونین اور امریکہ کے ہم آہنگ ہو گیا ہے۔
پٹیل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’حماس کے پاس دہشت گردی کی قابل ذکر صلاحیت موجود ہے اور اسے دہشت گردوں کی تربیت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ اور پیچیدہ ہتھیاروں تک رسائی حاصل ہے۔ ‘
’اس لیے میں نے آج حماس پر مکمل پابندی عائد کرنے کا قدم اٹھایا۔‘