Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تجارتی مالز کی اندرونی اور بیرونی پارکنگ میں گاڑی پارک کرنے کی فیس نہیں‘

مالز کی شمالی اور مغربی سمت کا حصہ بلدیہ کی ملکیت میں شمار ہوتا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں میونسپلٹی طائف کا کہنا ہے کہ تجارتی مالز کی اندرونی اور بیرونی پارکنگ میں گاڑی پارک کرنے کی فیس نہیں البتہ مالز کی شمالی اور مغربی سمت کا حصہ بلدیہ کی ملکیت میں شمار ہوتا ہے۔
  تجارتی مالز کے شمالی اور مغربی سمت والے حصہ کو منظم کرنے اور اسے مفاد عامہ کے لیے استعمال کرنے کا حق بلدیہ کا ہے مالز کا نہیں۔
سبق نیوز نے گزشتہ جمعرات کو طائف میں تجارتی مالز کے باہر بنائی گئی کارپارکنگ کے حوالے سے سروے کیا جس میں لوگوں کی شکایات کو اجاگرکرتے ہوئے بیان کیا گیا تھا کہ مالز کے چاروں جانب پارک کی گئی گاڑیوں کے چالان کیے گئے تھے۔
 بلدیہ کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مالز کی اندرونی اور مشرقی و جنوبی سمت کا حصہ مال کے زیر انتظام ہوتا ہے جبکہ شمالی اور مغربی سمت کی جگہ بلدیہ کے تصرف میں ہے جسے وہ مفاد عامہ کے لیے استعمال کرنے کا حق رکھتی ہے۔
اس حوالے سے سبق نیوز کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی جانب سے کی جانے والی وضاحت کے باوجود مالز کی چاروں سمتوں میں پارکنگ ٹکٹس وصول کیے جارہے ہیں اور جو شخص پارکنگ فیس ادا کرکے ٹوکن حاصل نہیں کرتا اس کا چالان کیاجاتا ہے۔ 
پارکنگ ٹوکن کے حوالے سے بعض متاثرین نے سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ انہیں مشرقی اور جنوبی سمت میں پارک کی گئی گاڑی کا بھی چالان موصول ہوا ہے۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر یہ چالان غلط ہے تو اسے از خود ساقط کیا جائے یا اسے ختم کرانے کےلیے باقاعدہ ادارے سے رجوع کرنا ہوگا۔

شیئر: